0
Tuesday 24 Jan 2017 18:55

انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے باوجود پاراچنار میں دھماکہ کیسے ہوا؟تحقیقات شروع

انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے باوجود پاراچنار میں دھماکہ کیسے ہوا؟تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار سبزی منڈی میں ہونیوالے افسوسناک سانحہ کے بعد وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعہ کی پیشگی اطلاعات کے باوجود سکیورٹی اداروں نے غفلت کا مظاہرہ کیوں کیا؟ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے مختلف تاریخوں میں سکیورٹی الرٹس جاری کئے گئے تھے۔ الرٹس میں بتایا گیا تھا کہ سبزی منڈی اور دیگر عوامی مراکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، اس کے باوجود دھماکے کا ہونا سوالیہ نشان ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل بم ڈسپوزل سکواڈ نے سبزی منڈی میں سرچنگ بھی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد آئی جی کے پی کے کی سربراہی میں قائم کمیٹی واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہی ہے۔ اس حوالے سے درجنوں عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 603202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش