0
Wednesday 25 Jan 2017 02:07

بلتستان بھر میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری، نظام زندگی مفلوج

بلتستان بھر میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری، نظام زندگی مفلوج
اسلام ٹائمز۔ بلتستان بھر میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ منگل کی صبح شروع ہونے والی برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک معمول سے بہت کم نظر آئی، مارکیٹیں سنسان رہیں۔ اکثر دکانیں شدید برف باری کے سبب بند رہیں اور کاروبار ٹھپ ہو گئے۔ بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ متعدد بالائی علاقوں کا اسکردو کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک گلگت بلتستان میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس سال برفباری کم ہونے کی وجہ سے خشک سالی کے خطرات بڑھ رہے تھے لیکن حالیہ برف باری کے بعد کسانوں کے چہرے کھل اٹھے اور ان میں پائی جانے والی تشویش ختم ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 603274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش