0
Wednesday 25 Jan 2017 02:08

2 روز میں 2 شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ایم ڈبلیو ایم کراچی

2 روز میں 2 شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ایم ڈبلیو ایم کراچی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ترجمان نے گلستان جوہر میں قاری محمد کاظم شاکری کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفاک دہشت گردوں نے گذشتہ روز ذوالفقار عابدی اور آج قاری محمد کاظم کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے، دہشت گردی کے دونوں واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دو روز میں دو شیعہ نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جانا ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں، دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 603275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش