QR CodeQR Code

فیصل آباد، چائنیز کی سکیورٹی کیلئے تین پرت حصار ہمہ وقت قائم رکھنے کی ہدایات

25 Jan 2017 11:52

تھانہ صدر سمندری کی حدود میں واقع چائنیز کیمپ کا سی پی او اور ایس پی جڑانوالا نے دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے عمل کو تیز کرنے ہدایت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے تھانہ ستیانہ کی انسپکشن اور چائنیز کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی جڑانوالہ نجیب اﷲ بھی موجود تھے۔ سی پی او نے تھانہ کے ریکارڈ کو چیک کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں انہوں نے تھانہ صدر سمندری کی حدود میں چائنیز کیمپ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سائٹ پر کام کرتے ہوئے اور دوران سفر چائینیز ورکرز کے لیے تین لیئر سکیورٹی حصار کو ہمیشہ قائم رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 603321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/603321/فیصل-آباد-چائنیز-کی-سکیورٹی-کیلئے-تین-پرت-حصار-ہمہ-وقت-قائم-رکھنے-ہدایات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org