0
Wednesday 25 Jan 2017 20:52

ڈونالڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو ٹیلیفون کرکے امریکہ آنے کی دعوت دیدی

ڈونالڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو ٹیلیفون کرکے امریکہ آنے کی دعوت دیدی
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے طور پر عہدے کا حلف لینے کے چار روز بعد ہی ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت کو سچا دوست قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس سال کے آخر میں امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے، انہیں امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ بھارت کو ایک حقیقی دوست اور دنیا بھر میں درپش چینلجز سے نمٹنے میں شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔ دونوں لیڈروں کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے علاوہ معیشت اور دفاع کے شعبے میں تعاون وسیع کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ رواں برس کے آخر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کا دورہ کریں گے۔ بیان کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ اور نریندر مودی نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے انتخابی مہم کے دوران بھارت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اقتصادی اصلاحات کی تعریف بھی کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 603479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش