QR CodeQR Code

پانامہ کیس، نواز شریف بتائیں دولت کے انبار کیسے لگائے، سراج الحق

25 Jan 2017 21:18

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں پر سالانہ کروڑوں روپے کا خرچ کئے جاتے ہیں مگر انکی کارکردگی صفر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کسی فرد واحد کے خلاف نہیں، اس کیس سے بیس کروڑ لوگوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف بتائیں کہ 1980ء سے 2016ء تک کیسے دولت کے انبار لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے خط لکھا، مگر نیب حکام نے توجہ نہ دی، تحقیقاتی اداروں کی ناکامی کے بعد عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں پر سالانہ کروڑوں روپے کا خرچ کئے جاتے ہیں، مگر انکی کارکردگی صفر ہے۔ جو کام ایوان کو کرنا چاہیئے تھا، وہ عدالت کر رہی ہے۔ وزیراعظم کے خاندان کے احتساب کے بعد پانامہ پیپرز میں موجود 600 لوگوں کے احتساب کا مرحلہ شروع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 603488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/603488/پانامہ-کیس-نواز-شریف-بتائیں-دولت-کے-انبار-کیسے-لگائے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org