0
Wednesday 25 Jan 2017 23:18

عمران خان عدالتوں سے من پسند فیصلے چاہتے ہیں، احسن اقبال

عمران خان عدالتوں سے من پسند فیصلے چاہتے ہیں، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کے لئے ملک میں استحکام اور تسلسل ضروری ہے، اگر ملک میں تسلسل نہ رہا تو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہمارے گلے کا پھندہ بن جائے گی۔ کہتے ہیں عمران خان عدالتوں سے من پسند فیصلے چاہتے ہیں اور خود کو ایک فرشتہ سمجھتے ہیں۔ اسلام آباد میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سے متعلق پریس کانفرنس میں لیگی رہنما احسن اقبال عمران خان کو ہدف تنقید بنائے بغیر نہ رہ سکے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں سے من پسند فیصلے چاہتے ہیں، خود کو ایک فرشتہ صفت انسان سمجھتے ہیں اور عدالت سے عمرانی فیصلہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ملک میں استحکام نہ رہا تو سی پیک کے تحت سرمایہ کاری ہمارے گلے کا پھندہ بن جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے منصوبے پر کام جاری ہے لیکن کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، میڈیا ہر وقت احتساب کرتا ہے اور دوربین لگا کر بیٹھا ہے، گزشتہ تین برسوں میں ہمارے خلاف کرپشن کا ایک کیس سامنے نہیں آیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے ایشیاء میں چین کے بعد کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ نو درجے بہتری کی ہے جو ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
خبر کا کوڈ : 603515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش