QR CodeQR Code

سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان

25 Jan 2017 23:19

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد گورنر شپ کی نشست تاحال خالی ہے، جس کو پر کرنے کیلئے وفاق میں حکمران پارٹی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں مشاورت جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد گورنر شپ کی نشست تاحال خالی ہے، جس کو پر کرنے کیلئے وفاق میں حکمران پارٹی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں مشاورت جاری ہے، سینیٹر نہال ہاشمی، مشاہد اللہ خان اور دیگر کے نام زیر غور تھے لیکن اس عہدے کیلئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین کے نام کا قرعہ نکلنے کا امکان ہے، یہ ایک قابل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص ہیں۔


خبر کا کوڈ: 603516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/603516/سابق-گورنر-اسٹیٹ-بینک-عشرت-حسین-کو-سندھ-بنائے-جانے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org