0
Wednesday 25 Jan 2017 23:46

ملت جعفریہ کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام کو بند کیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

ملت جعفریہ کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام کو بند کیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا  ہے کہ ملت جعفریہ کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام کو فوراً بند کیا جائے، کیونکہ اس وقت پورے ملک میں تسلسل کے ساتھ بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے، خصوصاً ملت جعفریہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں، جس کی وجہ سے دہشت گرد جب اور جہاں چاہتے ہیں معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے پاراچنار میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے حکمران دہشت گردوں کی سرپرستی کو ترک نہیں کرتے یہاں امن کا قیام ممکن نہیں۔ بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 603524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش