0
Thursday 26 Jan 2017 21:19

دنیا بھر میں صرف مسلم ممالک ہی دہشت گردوں کے نرغے میں ہیں، علامہ اقتدار نقوی

دنیا بھر میں صرف مسلم ممالک ہی دہشت گردوں کے نرغے میں ہیں، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارت کو حقیقی دوست قرار دینا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار امریکی صدر کی خطے میں ترجیجات کو واضح کر رہا ہے۔ بھارت کی طرف امریکہ کا غیر معمولی جھکاؤ واحد اسلامی ایٹمی قوت پاکستان کو محض نیچا دکھانے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا اور امریکہ کی طرف سے ڈومور کے مطالبے کا ہمیشہ مثبت جواب دیا گیا۔ پاکستان کو دانستہ نظرانداز کرنا خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی کوشش سمجھا جائے گا۔ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کا ازسر نو تعین کرنے کی ضرورت ہے۔ چین اور روس کے ساتھ ہمارے پائیدار تعلقات، دانشمندانہ خارجہ پالیسی کا تقاضہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان استعماری قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عالم اسلام کا اتحاد ناگزیر ہے۔ یہود و نصاری امت مسلمہ کے ازلی دشمن ہیں، عالم اسلام کے خلاف ان کے اہداف واضح ہیں۔ دنیا بھر میں صرف مسلم ممالک ہی دہشت گردوں کے نرغے میں ہیں۔ امت مسلمہ کو انتشار کا شکار کرنے والے عناصر کی باگ ڈور سامراجی ایجنٹوں کے ہاتھ میں ہے، ہم تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں، مسلمان حکمرانوں کی پالیسیاں محض کسی مخصوص ملک یا قوم کے لیے نہیں بلکہ امت مسلمہ کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھ کر طے ہونی چاہیے۔ اسلامی ممالک کو اپنا مذہبی تشخص قائم رکھنے کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ امریکہ کی طرف دوستی کا ہاتھ دوطرفہ وقار اور تعاون کو مدنظر رکھ کر بڑھانا ہوگا۔ 7 اسلامی ممالک پر امریکہ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ یہود و نصاریٰ کی عالم اسلام کے خلاف جاری سرد جنگ کا حصہ ہے۔ سپر پاور ہونے کے زعم میں مبتلا امریکی صدر کا متعصبانہ رویہ امت مسلمہ کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ مستقبل میں امریکہ کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف مزید سخت فیصلوں کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 603824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش