0
Friday 27 Jan 2017 12:43

رابطہ عالم اسلامی، اسلامک ریلیف آرگنائزیشن اور تحریک دفاع حرمین شریفین کے درمیان آل سعود کی حمایت پر اتفاق

رابطہ عالم اسلامی، اسلامک ریلیف آرگنائزیشن اور تحریک دفاع حرمین شریفین کے درمیان آل سعود کی حمایت پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ رابطہ عالم اسلامی، اسلامک ریلیف آرگنائزیشن اور تحریک دفاع حرمین شریفین کی طرف سے پاکستان میں مشترکہ طور پر آل سعود کی حمایت میں جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مذکورہ گروہوں کے رہنماوں نے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کو لاحق خطرات کے خلاف عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی۔ اسلام آباد میں مشترکہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، فرقہ واریت، انتہاپسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف اقدامات کر کے انتہاپسندی کو ہوا دے رہے ہیں، کشمیر، فلسطین سمیت امت مسلمہ کے تمام تنازعات کے حل کے لیے پوری دنیا میں آواز بلند کی جائے گی۔ تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام منعقدہ رابطہ عالم اسلامی کے وفد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کی تقریب میں رابطہ عالم اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبداللہ الزید، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، تحریک دفاع حرمین شریفین کے سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمن خلیل، جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید، سردارعتیق، ڈاکٹرحسن بن درویش، حافظ عبدالکریم، اورنگزیب فاروقی، خادم ڈھلوں، صغیرچغتائی، امتیازعباسی، عطا اللہ شہاب، نذیر فاروقی، ظہورعلوی، تاجر رہنما شرجیل میر، کاشف چوہدری، اجمل بلوچ، نواب آف کالاباغ، حافظ صدیق، مولانا حامدالحق، زمرد خان، ڈاکٹر جمال ناصر، قاری یعقوب شیخ نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 603907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش