0
Friday 27 Jan 2017 18:53

ذوالجناح واپس دلایا جائے ورنہ خودسوزی کرلونگا، شاہد حسین

ذوالجناح واپس دلایا جائے ورنہ خودسوزی کرلونگا، شاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ ہشتنگری کے رہائشی شاہدحسین نےخیبرپختونخوا حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ذوالجناح کو امام بارگاہ کے خادم اور اسکے ساتھی دھوکے سے لیجا کر رفوچکر ہوگئے، لہٰذا پولیس ان کے ذوالجناح کو ملزمان سے واپس دلائے۔ پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد حسین نے بتایا کہ سخی منور شاہ امام بارگاہ کے خادم رحمت علی اور سخی غلام نامی شخص اُن کے بچپن سے پالے ہوئے ذوالجناح کو چکر کے بہانے لے گئے اور اب اسے واپس کرنےسے انکاری ہیں۔ ذوالجناح واپس لینے پر انہیں تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ تھانہ گلبہار نے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی تاہم پولیس ذوالجناح کی واپسی میں تعاون نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ بااثر افراد سے ان کے ذوالجناح کو واپس دلوایا جائے، بصورت دیگر تھانہ گلبہار کے سامنے خودسوزی پر مجبور ہوجاؤں گا۔
خبر کا کوڈ : 603997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش