QR CodeQR Code

قول اور فعل میں تضاد ختم کرنا ہو گا، یہ تضاد قوموں اور ملکوں کو لے ڈوبتا ہے، چوہدری نثار علی خان

27 Jan 2017 19:05

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سول اور عسکری تعاون سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، ملک میں سچ دھندلا سا گیا ہے، کرپشن کی بات تو ہر کوئی کر دیتا ہے، لیکن ہمیں اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سنگجانی اسلام آباد میں موٹروے انٹرچینج کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے نام پر نعروں کے ذریعے لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی اور گالم گلوچ پر کنٹرول کرنا ہو گا، قول اور فعل میں تضاد ختم کرنا ہو گا، کیونکہ یہ تضاد انسانوں ہی کو نہیں قوموں اور ملکوں کو بھی لے ڈوبتا ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ سول اور عسکری تعاون سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سچ دھندلا سا گیا ہے، کرپشن کی بات تو ہر کوئی کر دیتا ہے، لیکن ہمیں اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 603999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/603999/قول-اور-فعل-میں-تضاد-ختم-کرنا-ہو-گا-یہ-قوموں-ملکوں-کو-لے-ڈوبتا-ہے-چوہدری-نثار-علی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org