QR CodeQR Code

آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت

27 Jan 2017 19:18

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قیام امن کیلئے کوششوں کو سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قیام امن کیلئے کوششوں کو سراہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر اینا لیپل نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 604001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/604001/ا-رمی-چیف-سے-جرمن-سفیر-کی-ملاقات-باہمی-دلچسپی-کے-امور-اور-خطے-سیکورٹی-صورتحال-پر-بات-چیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org