0
Friday 27 Jan 2017 21:55

موصل، فوج کے قبضے کے بعد مشرقی حصے میں اسکول کھل گئے

موصل، فوج کے قبضے کے بعد مشرقی حصے میں اسکول کھل گئے
اسلام ٹائمز۔ عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کے مشرقی حصے پر ملکی فوج کے مکمل قبضے کے بعد بچوں کے تمام اسکول ایک مرتبہ پھر کھل گئے ہیں۔ مشرقی موصل کا قبضہ چھڑانے کا اعلان عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے 24 جنوری کی شام کیا تھا۔ عراقی فوج اِس وقت دریائے دجلہ کے دوسری طرف کے وسیع اور گنجان آباد علاقے مغربی موصل کی بازیابی کے آپریشن کی پلاننگ میں مصروف ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ موصل کے مغربی حصے میں تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنی قوت جمع کر رکھی ہے اور فوج کو انتہائی شدید مزاحمت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کو امریکی فوجی افسران کی عسکری معاونت بھی حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 604027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش