0
Friday 27 Jan 2017 22:10

پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کا اپنی حکومت کیخلاف احتجاج، حکومتی جرگہ بھی مسترد

پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کا اپنی حکومت کیخلاف احتجاج، حکومتی جرگہ بھی مسترد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی نے اختیارات کی عدم فراہمی اور حکومت کی جانب سے ”نولفٹ“ کرانے پر دوسرے روز بھی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھا اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کی بجائے تمام وقت وومن چیمبر میں گزارا، جس کیخلاف اتحادی اور اپوزیشن خواتین ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراﺅ کرکے احتجاج کیا اس دوران سپیکر نے سینئر وزیر عنایت اللہ اور تحریک انصاف ارکان کو ناراض خواتین کو منانے کیلئے بھجوایا تاہم خواتین ارکان نے ایوان میں واپسی سے انکار کردیا، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی 11 خواتین ارکان نے حکومت کی جانب سے اختیارات نہ ملنے اور اپنی پارٹی کے صوبائی وزراء اور حکومتی عہدیداروں کی جانب سے ان کے کام نہ کرنے کے خلاف دوسرے روز بھی اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھا جس کی وجہ سے ان کی نشستیں دوران اجلاس خالی پڑی رہیں۔
خبر کا کوڈ : 604030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش