0
Friday 27 Jan 2017 22:20

ڈی آئی خان، 3 بچیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا درندہ صفت ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار

ڈی آئی خان، 3 بچیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا درندہ صفت ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تین بچیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا درندہ صفت ملزم بلال پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔ دو روز قبل پولیس اسٹیشن ڈیرہ ٹاون کی حدود ظفر آباد کالونی میں شادی سے 5 سالہ بچی ماہ نور ولد غلام فرید سکنہ ظفر آباد کالونی غائب ہوگئی، کافی تلاش کے بعد بچی نہ ملی، جسکی رپورٹ تھانہ ڈیرہ ٹاون میں درج کرلی گئی تھی۔ ڈی ایس پی صدر سرداد خان مروت کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیرہ ٹاون انعام اللہ خان گنڈا پور نے بچی کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ظفر آباد کے قریب گنے کی فصل میں نامعلوم بچی کی لاش پڑی ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منقل کر دی، جس سے معلوم ہوا کہ لاش ماہ نور بی بی کی ہے، جسے زیادتی کا نشانہ بنا کر گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے تفتیش جاری رکھی اور آخر کار درندہ صفت 25 سالہ ملزم بلال ولد عبدالرشید قوم موہانہ، سکنہ ظفر آباد کالونی کو گرفتار کر لیا، جو بچی کا قریبی رشتہ دار تھا۔ ملزم نے اس سے قبل 2014ء میں شمائلہ بی بی اور 2016ء میں ریحانہ بی بی جسکی عمریں 10 اور 8 سال کے قریب تھی، ان کو بھی اپنی حوس کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا، کا بھی اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم بلال کے خلاف تھانہ ڈیرہ ٹاون میں مقدمہ نمبر 28، جرم 364A/302 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 604034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش