QR CodeQR Code

آرمی چیف نے چھٹی مردم شماری کیلئے امدادی منصوبے کی منظوری دیدی

27 Jan 2017 23:09

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان مردم شماری کے عمل میں شرکت کے علاوہ سیکیورٹی کے فرائض بھی انجام دیتے رہیں گے۔ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا عمل پندرہ مارچ سے شروع ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھٹی مردم شماری کیلئے امدادی منصوبے کی منظوری دیدی۔ پاک آرمی کے دو لاکھ جوان مردم شماری کے دوران فرائض انجام دیں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان مردم شماری کے عمل میں شرکت کے علاوہ سیکیورٹی کے فرائض بھی انجام دیتے رہیں گے۔ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا عمل پندرہ مارچ سے شروع ہوگا۔ حکومت پاکستان کی طرف سے فوج کے جوانوں کی تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 604050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/604050/آرمی-چیف-نے-چھٹی-مردم-شماری-کیلئے-امدادی-منصوبے-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org