QR CodeQR Code

مردان میں سی ڈیز کی دکانوں کو دھماکوں سے اڑانے والا ملزم پشاور سے گرفتار

28 Jan 2017 10:38

سپیشل پولیس یونٹ کو اطلاع ملی کہ دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم تاثیر اللہ جنرل بس سٹینڈ میں موجود ہے، جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ سپیشل پولیس یونٹ پشاور نے دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو جنرل بس سٹینڈ سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ کو اطلاع ملی کہ دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم تاثیر اللہ جنرل بس سٹینڈ میں موجود ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پولیس کو مردان میں سی ڈیز کی دکانوں کو دھماکوں سے اڑانے کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ حکومت نے ملزم کی گرفتاری کیلئے دس لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 604118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/604118/مردان-میں-سی-ڈیز-کی-دکانوں-کو-دھماکوں-سے-اڑانے-والا-ملزم-پشاور-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org