0
Saturday 28 Jan 2017 12:47

سرگودہا، وزارت داخلہ کا نادرا دفاتر کی سکیورٹی پر اظہار عدم اطمینان

سرگودہا، وزارت داخلہ کا نادرا دفاتر کی سکیورٹی پر اظہار عدم اطمینان
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے سرگودہا ضلع میں قائم نادرا کے 11 میں سے اکثر دفاتر کے سکیورٹی انتظامات غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ سرگودہا انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی کی طرف سے ڈسٹرکٹ آفس اور دیگر تحصیلوں میں قائم دفاتر کی معائنہ رپورٹ میں سکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش، جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر واقع 8 دفاتر میں مختلف سکیورٹی نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں فوری طورپر دور کر کے عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ نادرا دفاتر میں پورا دن شہریوں کا رش لگا رہتا ہے، اس لیے یہ خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ دہشت گرد ان دفاتر کو نشانہ نہ بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 604181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش