0
Saturday 28 Jan 2017 12:55

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی بحالی اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، مدیحہ رانا

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی بحالی اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، مدیحہ رانا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون خواتین یوتھ ونگ فیصل آباد کی صدر اور رکن پنجاب اسمبلی مدیحہ رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو حقیقی معنوں میں قائدؒ کا پاکستان بنائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی بحالی اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان، کراچی اور فاٹا میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کا کریڈیٹ پاک فوج، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ جنرل الیکشن میں ایک بار پھر مسلم لیگ نون کو ہی ووٹ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 604182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش