QR CodeQR Code

ایریگیشن منصوبوں میں 17 کروڑ کی خورد برد، 2 اعلیٰ افسروں سمیت 3 گرفتار

28 Jan 2017 15:35

نیب نے اپنے مقصد میں کامیاب ہوکر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاکر انصاف کے کٹہرے مین کھڑا کردیا۔ احتساب عدالت کے جج اظہرخان نے ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا محکمہ ایری گیشن سسٹم پراجیکٹ کے ریجنل ڈائریکٹر گریڈ 20 کے اولس خان، گریڈ 19 کے ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبزادہ عالمگیر اور اعلیٰ بخت کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے جنوبی اضلاع خصوصا بنوں، لکی مروت میں ڈرپ ایریگیشن منصوبے اور دیگر 182 منصوبوں میں 17 کروڑ روپے خورد برد کیے۔ نیب کے مطابق ان منصوبوں کیلئے حکومت نے 2 ارب روپے مختص کئے تھے جو 20 فیصد منصوبوں پر کام نہیں کیاگیا اور وہ منصوبے جوں کے توں ہیں، نیب نے چند ماہ قبل اس سکینڈل کی تحقیقات شروع کردی اور آخرکار نیب نے اپنے مقصد میں کامیاب ہوکر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاکر انصاف کے کٹہرے مین کھڑا کردیا۔ احتساب عدالت کے جج اظہرخان نے ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 604257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/604257/ایریگیشن-منصوبوں-میں-17-کروڑ-کی-خورد-برد-2-اعلی-افسروں-سمیت-3-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org