QR CodeQR Code

چارسدہ میں ناکہ بندی پر بم حملہ میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

28 Jan 2017 15:39

فاضل عدالت نے شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم بہرام کو سی ٹی ڈی مردان نے گرفتار کیا اور اس پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے ڈسٹرکٹ کورٹ چارسدہ کے قریب ناکہ بندی پربم حملہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین پر مشتمل سنگل بنچ نے ڈسٹرکٹ کورٹ چارسدہ کے قریب ناکہ بندی پر بم دھماکے اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ فاضل عدالت نے شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم بہرام کو سی ٹی ڈی مردان نے  گرفتار کیا اور اس پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے  ڈسٹرکٹ کورٹ چارسدہ کے قریب ناکہ بندی پربم حملہ کیا جبکہ ملزم سے دھماکہ خیز مواد رکھنے اور غیرقانونی طور پر موبائل سم ایکٹیویٹ کرکے انہیں دھماکوں میں استعمال کیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہے اور ان ہی ملزم پہلے کوئی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہے، جس پر فاضل عدالت نے دو طرفہ دلائل مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ کورٹ چارسدہ کے قریب ناکہ بندی پربم دھماکے اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم بہرام کی ضمانت پر رہا ئی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 604261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/604261/چارسدہ-میں-ناکہ-بندی-پر-بم-حملہ-ملوث-ملزم-ضمانت-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org