0
Tuesday 2 Jun 2009 12:31

اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن غزہ پہنچ گیا

اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن غزہ پہنچ گیا
غزہ:غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن غزہ پہنچ گیا ہے۔اقوام متحدہ کے وفد کی قیادت عالمی جنگوں کی تحقیقات کرنے والے سابق اٹارنی جنرل”رچرڈ گولڈ سٹون“ کر رہے ہیں۔وفد تقریبا ایک ہفتے کے قیام کے دوران گذشتہ برس دسمبر میں غزہ پر مسلط جنگ کی تحقیقات کرے گا۔سابق فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے عالمی ادارے کے تحقیقاتی وفد کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ادھر اسرائیل نے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی غزہ آمد پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمیشن یک طرفہ تحقیقات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ کسی قسم کے تعاون سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کمیشن صرف اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گا جبکہ(حماس) اور دیگر مجاہدین کی کارروائیوں کی پردہ پوشی کرے گا-

خبر کا کوڈ : 6043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش