QR CodeQR Code

سعودی اور بحرینی فوج کے مظالم کے خلاف ایران بھر میں مظاہرے

19 Mar 2011 16:31

اسلام ٹائمز۔ بحرین کے مظلوم عوام کی حمایت اور بحرینی اور سعودی فورسز کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف جمعہ کے روز ایران بھر میں ملک گیر مظاہرے کئے گئے۔


اسلام ٹائمز [نیوز ڈیسک]- کل جمعہ کے روز ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد عظیم مظاہرے کئے گئے جن میں مشرق وسطی بالخصوص بحرین کے عوام کی حمایت کا اعلان کئے جانے کے ساتھ ساتھ بحرینی اور سعودی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی گئي۔ نمازیوں نے امریکہ اور صیہونی حکومت اور آل سعود کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بحرین میں سعودی حکومت کی فوجی مداخلت کی بھی مذمت کی۔ ایرانی قوم نے ان ملک گير مظاہروں میں یمن، اردن، مصر، تیونس، لیبیا اور بحرین میں سامراج کے پٹھو حکمرانوں کے ہاتھوں عوام کے قتل عام کی مذمت کی اور اسلامی ملکوں کے مظلوم عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 60439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/60439/سعودی-اور-بحرینی-فوج-کے-مظالم-خلاف-ایران-بھر-میں-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org