0
Sunday 29 Jan 2017 21:07

دہشت گردی کے نام پر قومی شناختی کارڈ بلاک کرنا عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، حافظ نعیم الرحمن

دہشت گردی کے نام پر قومی شناختی کارڈ بلاک کرنا عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، حافظ نعیم الرحمن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور نادرا کے ادارے شہریوں کو ریلیف دینے کے بجائے دوہرے عذاب میں مبتلا کررہے ہیں، کے الیکٹرک اور نادرا کی نااہلی اور ناقص کارکردگی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر فورم میں عوام کا مقدمہ لڑے گی، وزیر داخلہ چوہدری نثار کسی ایک قوم کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے بجائے دہشت گردوں کو پکڑیں اور بلاک شدہ کارڈ فوری بحال کئے جائیں، نادرا اور کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے، چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف سوموٹو الیکشن لیا، انشاء اللہ جماعت اسلامی آپ کی طرف سے مقدمہ لڑے گی اور اس مسئلے میں فریق بھی بنے گی، زون گجرو کے ناظم گلبدین بھائی کی بازیابی جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت زون گجرو میں کے الیکٹرک، سول انتظامیہ، نادرا، پولیس، بلدیاتی مسائل اور ان کے حل کے لئے ایک بڑے ’’عوامی جرگہ ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پوری امت کی صورتحال یہ ہے کہ زبان کی بنیادپر ہم بٹے ہوئے ہیں، تعصب کی سیاست کرنے والے ہمیں استعمال کرکے خود ڈالروں میں کھیل رہے ہیں اور پریشانیاں و مسائل پسی ہوئی عوام کا مقدر بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال سے پورے شہر میں تعصب و لسانیت کی سیاست کی گئی جس سے لاکھوں لوگوں کا قتل عام کیا گیا، بوری بند لاشوں کی سیاسست کی گئی، بھتہ خوری کا کلچر عام کیا گیا اور تعصب کے نام پر سیاست کرنے والے مزے لیتے رہے اور غریب اور متوسط عوام کا استحصال کیا گیا، ہم سب کو مل کر ظلم و زیادتی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجابی، بلوچی، پٹھان، سندھی، افغانی یہ سب ہمارا تعارف ہے، ہمیں اپنے تعارف پر فخر ہونا چاہیئے، لیکن آپس میں متحد ہوکر بھائی بھائی بن کر رہنا چاہیئے اور تعصب کی سیاست کرنے والوں کے خلاف متحد ہوکر ظالمانہ نظام کا خاتمہ کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 604682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش