0
Sunday 29 Jan 2017 21:17

مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں نمونیا کی وباء پھیلنے سے 3 بچے جاں بحق

مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں نمونیا کی وباء پھیلنے سے 3 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ضلع مانسہرہ میں شدید سردی کے باعث مختلف علاقوں میں نمونیا کی وباء پھیلنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نمونیا میں مبتلا متعدد بچے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ڈھو ڈیال دھڑمنگ میں ناصر خان کی ایک سالہ بچی عربہ، بالاکوٹ میں عبدالسلام کا ڈیڑھ سالہ بچہ اذان علی اور سرن ویلی میں محمد یاسین کا 3 سالہ بچہ نمونیا سے جاں بحق ہوا ہے۔ نمونیا میں مبتلا متعدد بچے کنگ عبداللہ ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔ نمونیا سے متاثرہ بچوں کے والدین نے اس حوالہ سے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتالوں میں نمونیا کے علاج کیلئے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتالوں میں علاج کی مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث نمونیا سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتالوں میں نمونیا کے علاج، آگاہی اور مرض کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 604683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش