QR CodeQR Code

مشترکہ اسلامی فوج پر شکوک و شبہات پیدا کرنیوالے پاکستان اور امت مسلمہ کے خیر خواہ نہیں، مولانا علی محمد ابوتراب

29 Jan 2017 21:41

کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کا اتحاد بروقت اور خوش آئند ہے، مشترکہ اسلامی فوج کا قیام مسلمان شاہیر کا دیرینہ خواب ہے، اسلامی فوج کی قیادت کا اعزاز پاکستانیوں کے لئے قابل فخر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب نے کہا کہ اس سے پہلے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آزمائش بنے امت مسلمہ کو متحد ہوجانا چاہیئے، سعودی عرب کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کا اتحاد بروقت اور خوش آئند ہے، مشترکہ اسلامی فوج کا قیام مسلمان شاہیر کا دیرینہ خواب ہے، اسلامی فوج کی قیادت کا اعزاز پاکستانیوں کے لئے قابل فخر ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں مفتی یوسف قصوری، مولانا ابراہیم طارق، سید عامر نجیب، محمد اشرف قریشی، قاری خلیل الرحمن جاوید، مولانا افضل سردار، ایم مزمل صدیقی، مولانا نعمان اصغر اور رحمت اللہ بھی موجود تھے۔ مولانا علی محمد ابوتراب نے کہا کہ نئے امریکی صدر کے خطرناک عزائم امت کے اتحاد ہی سے ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کے لئے پاکستان آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے، واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے پاکستان کو امت مسلمہ میں خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اسلامی ممالک کے اتحاد اور مشترکہ فوج کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں، وہ پاکستان اور امت مسلمہ کے خیر خواہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 604690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/604690/مشترکہ-اسلامی-فوج-پر-شکوک-شبہات-پیدا-کرنیوالے-پاکستان-اور-امت-مسلمہ-کے-خیر-خواہ-نہیں-مولانا-علی-محمد-ابوتراب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org