0
Sunday 29 Jan 2017 21:44

سی این جی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، محمد حسین محنتی

سی این جی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کراچی سمیت سندھ میں سی این جی کی قیمت میں مزید ساڑھے تین روپے تک اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے عوام دشمن فیصلہ اور مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں تعین کا اختیار سی این جی اسٹیشن مالکان سے واپس لیکر اوگرا اتھارٹی کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ ڈی ریگیولیشن کے بعد سی این جی اسٹیشن مالکان نے عوام پر بجلی گرانا شروع کردی ہے، غریب عوام پہلے ہی مہنگائی و بیروزگاری سے پریشان ہیں، سی ین جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مزید ان کی پریشانیوں میں اضافہ کردے گا، کیونکہ سی این جی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹر بھی کرایوں میں اضافہ کریں گے، جس کا خمیازہ غریب عوام ہی برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے فرسودہ نظام و کرپٹ قیادت کی وجہ سے ہر آنے والا دن غریب عوام کیلئے مسائل کے انبار لے کر طلوع ہوتا ہے، عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے مگر دوسری جانب حکمران ٹولے کے پاس دولت کے انبار جمع ہیں، حکمرانوں کے پاس عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے صرف اپنی تجوریاں بھرنے اور مفادات کی تکمیل کا ایجنڈا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماء نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشن مالکان سے قیمتوں کی تعین کا اختیار واپس لیکر اوگرا اتھارٹی کے حوالے کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 604691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش