0
Tuesday 2 Jun 2009 12:55

اسرائیلی وزیراعظم نے یہودی بستیوں کی تعمیر منجمد کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے یہودی بستیوں کی تعمیر منجمد کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
مقبوضہ بیت المقدس:امریکا کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر منجمد کرنے کے مطالبے کو اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم سے ان کے حالیہ دورہ امریکا کے موقع پر فلسطینیوں کی سرزمین پر یہودی آبادکاروں کو بسانے کا عمل منجمد کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ''ہم یہودی بستیوں میں زندگی کو منجمد نہیں کر سکتے'' ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ نتین یاہو نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ کوئی ایسا معاملہ طے نہیں کرے گا جو اسرائیل کے لیئے سکیورٹی خطرے پیدا کرے، نہ اس بات کے لیئے تیار ہیں کہ ان کے پاس فوج ہو یا وہ ایران کے ساتھ اتحاد کریں۔دریں اثنا اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک امریکا اور اسرائیل کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے خاتمہ کی غرض سے سفارتی کوششوں کے سلسلہ میں واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں وہ امریکی حکام سے بات چیت کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 6047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش