0
Sunday 29 Jan 2017 23:01

حکومت کیجانب سے مارچ میں مردم شماری کرانیکا اعلان خوش آئند ہے، یعقوب شہباز

حکومت کیجانب سے مارچ میں مردم شماری کرانیکا اعلان خوش آئند ہے، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یقوب شہباز کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک میں مردم شماری ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، پاکستان میں مردم شماری سات سال پہلے ہونی تھی، لیکن حکمرانوں کے اپنے مفادات کی وجہ سے ابھی تک مردم شماری نہیں ہو پائی، لیکن حکومت کی جانب سے مارچ میں مردم شماری کرانے کا اعلان خوش آئند ہے، دیر آئے لیکن درست آئے، حکومت کو چاہیے کہ مسلک، لسانیت، علاقائیت اور سیاست سے پاک مردم شماری کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے، تاکہ آنے والا وقت پاکستان کے مفاد میں ہو، اب تک ہونے والی مردم شماری کے نتائج مایوس کن ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں کافی مسائل جنم لے رہے ہیں، اب وقت ہے کہ ان مسائل کو ختم کیا جائے، جس جس زبان کو پچھلی مردم شماری میں نظر انداز کیا گیا ہے، ان تمام زبانوں کو مارچ میں ہونے والی مردم شماری میں خصوصی اہمیت دی جائے، تاکہ ہر کوئی پاکستانی ہونے کا خوشی سے اظہار کر سکے، پاکستان میں بسنے والی ساری قومیں اور مسلک اس ملک کے وفادار ہیں، سوائے چند مٹھی بھر دہشتگردوں کے علاوہ کہ جس کا نہ کوئی دین ہے اور نہ مذہب۔
خبر کا کوڈ : 604707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش