QR CodeQR Code

ایم کیو ایم بندوق کے زور پر انتخابات جیتتی آئی ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، سینیٹر سعید غنی

29 Jan 2017 23:27

ماڈل کالونی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں جتنے انتخابات ہوئے، وہ عوام کی ترجمانی نہیں کرتے تھے، اگر کراچی کو ترقی یافتہ بنانا ہے، تو انتخابات میں سیاسی دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بندوق کے زور پر انتخابات جیتتی آئی ہے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے کامیابی حاصل کرے گی، وہ پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے تحت ماڈل کالونی میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان و عہدیداران کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں جتنے انتخابات ہوئے، وہ عوام کی ترجمانی نہیں کرتے تھے، ایم کیو ایم بندوق کے زور پر انتخابات جیتتی آئی ہے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، جہاں امن نہ ہو وہاں ترقی نہیں ہو سکتی، یہ ہی کراچی کا المیہ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کراچی کو ترقی یافتہ بنانا ہے، تو انتخابات میں سیاسی دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہوگا۔ رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جس دلیرانہ انداز سے بلاول بھٹو زرداری مسائل پر بات کرتے ہیں اور کوئی رہنما سوچ بھی نہیں سکتا۔


خبر کا کوڈ: 604709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/604709/ایم-کیو-بندوق-کے-زور-پر-انتخابات-جیتتی-آئی-ہے-لیکن-اب-ایسا-نہیں-ہوگا-سینیٹر-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org