0
Monday 30 Jan 2017 09:18

ریاست نے معاشرے میں فرقہ واریت کا زہر گھولا، تشدد کو فروغ دیا تاکہ اپنی اجارہ داری اور تسلط کو برقرار رکھ سکے، رضا ربانی

ریاست نے معاشرے میں فرقہ واریت کا زہر گھولا، تشدد کو فروغ دیا تاکہ اپنی اجارہ داری اور تسلط کو برقرار رکھ سکے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بے حسی کا یہ عالم ہے کہ ریاست کی پالیسی کے تحت لوگ غائب کردئیے جاتے ہیں، مجھ سمیت کسی کو ریاست سے اس بارے میں سوال کرنے کی ہمت نہیں ہوتی، اگر یہ لوگ مجرم ہیں تو پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت ان پر عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، ریاست نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے معاشرے میں فرقہ واریت کا زہر گھولا، تشدد کو فروغ دیا تاکہ اپنی اجارہ داری اور تسلط کو برقرار رکھ سکے، معاشرے کو اتنا خوفزدہ کر دیا گیا ہے کہ لوگ اپنے سائے سے بھی ڈرتے ہیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ اردو شاعری میلے میں پروین شاکر کی کتاب خوشبو کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم فیض احمد فیض، حبیب جالب اور پروین شاکر جیسے شاعروں اور ادیبوں کا متبادل نہ لاسکے، یہ انتہائی فکر کا مقام ہے، متبادل تو دور کی بات ان کے ہم پلہ لوگ پیدا نہ کرسکے، شاعروں اور ادیبوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ ریاست کے سامنے سوال کرسکیں گے کہ لوگوں کو جبری طور پر کیوں اٹھایا جاتا ہے؟۔
خبر کا کوڈ : 604742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش