QR CodeQR Code

متنی اور بڈھ بیر میں 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

30 Jan 2017 11:31

پولیس کو بتایاگیا کہ گزشتہ روز اسکا بیٹا طاہر الزمان جو سوزوکی ڈرائیور ہے، سودا سلف خریدنے کی غرض سے اپنی گاڑی میں منڈی جارہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی، جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ متنی کے علاقے شمشتو کیمپ اور بڈھ بیر شلوزان میں 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ سلیمان ساکن شمشتو کیمپ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا بیٹا طاہر الزمان جو سوزوکی ڈرائیور ہے، سودا سلف خریدنے کی غرض سے اپنی گاڑی میں منڈی جارہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے لیکن اس کے والد نے کسی کے خلاف دعویداری نہیں کی۔ ادھر عبد القیوم ولد نیاز محمد ساکن احمد خیل حال شلوزان نے پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل اس کے 23 سالہ بیٹے بلال کی اپنے ہمسایہ محمد فہاجد ولد جہانگیر ساکن شلوزان کے ساتھ کسی بات پر زبانی تکرار ہوئی تھی گزشتہ روز اس کا بیٹا گھر کے قریب موجود تھا کہ اس دوران فہاجد نے سابقہ تکرار کی بناء پر اس پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا، مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے نعش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی۔


خبر کا کوڈ: 604762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/604762/متنی-اور-بڈھ-بیر-میں-2-افراد-کو-فائرنگ-کرکے-قتل-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org