0
Monday 30 Jan 2017 22:28

ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کا مطالبہ، پٹیشن پر 8 لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کر دیئے

ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کا مطالبہ، پٹیشن پر 8 لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ برطانوی دارلحکومت لندن میں ایک آن لائن پٹیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ٹرمپ مخالف پٹیشن پر اب تک 8 لاکھ سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔ برطانوی اپوزیشن رہنما جرمی کاربن کہتے ہیں ٹرمپ کو برطانیہ نہیں آنا چاہئے، ادھر امریکا میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلا ف وائٹ ہائوس کے سامنے بھی احتجاج جاری ہے، اس کے علاوہ واشنگٹن، بوسٹن اور نیو یارک سمیت کئی امریکی شہروں میں ہزاروں افراد نے ٹرمپ مخالف مظاہروں میں شرکت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حکم نامے کے بعد 109 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جس میں سے 24 سے زائد مسافر تاحال زیر حراست ہیں۔ دوسری جانب نیو یارک، کیلی فورنیا اور پینسلوانیا سمیت 16 امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے ٹرمپ کے حکم نامے کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 604977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش