0
Monday 30 Jan 2017 20:58

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کپڑے کے 6 کارخانے سیل کر دیئے، مالکان گرفتار

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کپڑے کے 6 کارخانے سیل کر دیئے، مالکان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قائمقام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی اور سید شاہ زیب نے اے ٹی او آر ٹاﺅن ون محمد ایاز درانی کے ہمراہ شاہ قبول کے علاقے میں کپڑے سے روئی بنانے والے چھ غیر قانونی کارخانوں کو سیل کر تے ہوئے مالکان کو گرفتار کرلیا۔ ان کارخانوں کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ رہائشی علاقوں میں کپڑے سے روئی بنانے والے غیر قانونی کارخانے قائم ہیں جن سے علاقے میں آلودگی پھیل رہی ہے اور اس میں کام کرنے والے ملازمین ٹی بی، دمہ اور مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کارخانہ مالکان کو پہلے نوٹس دیئے گئے تھے لیکن ان پر کچھ اثر نہیں ہو رہا تھا جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 604989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش