QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک جوان شہید

30 Jan 2017 20:51

آئی ایس پی آر کے مطابق کمزور افغان سرحدی نظام کا دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں تاہم افغان سرحد پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں نامعلوم دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان فوجی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات جوان شہید ہوگیا۔ فوجی جوان وقاص کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ شہید ہونے والے فوجی جوان کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ادا کر دی گئی ہے۔ جس میں کور کمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی، چیف سیکرٹری کے پی کے اور افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمزور افغان سرحدی نظام کا دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں تاہم افغان سرحد پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 604993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/604993/خیبر-ایجنسی-میں-پاکستانی-چوکی-پر-دہشتگردوں-کا-حملہ-ایک-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org