0
Monday 30 Jan 2017 10:56
یہ قانون دہشتگردوں کو نئی افرادی قوت بھرتی کرنے میں مدد فراہم کریگا

ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا امیگریشن قانون اپنے آپکو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، امریکی سینیٹرز

ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا امیگریشن قانون اپنے آپکو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، امریکی سینیٹرز
اسلام ٹائمز۔ دو امریکی سینیٹروں جان مکین اور لنڈسے گراہم نے اپنے ایک مشترکہ بیانئے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے امیگریشن قانون کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ یہ متنازعہ قانون امریکیوں کو امن و امان فراہم کرنے کی بجائے دہشتگردوں کو نئی افرادی قوت بھرتی کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق جان مکین اور لنڈسے گراہم نے اس قانون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ متنازعہ قانون دہشتگردوں کے خلاف امریکی جنگ میں اپنے آپکو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ان امریکی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں ہمارے نزدیکی اتحادیوں کی اکثریت آخرالزمانی آئیڈیالوجی کو مسترد کرتی ہے۔ ہمارے ان اتحادیون کی اکثریت داعش کے لئے دولت اسلامی عراق و شام کی جگہ (ISIS) کی اصطلاح استعمال کرتی ہے۔ جان مکین اور لنڈسے گراہم کے مطابق اس نئے قانون پر عملدرآمد سے چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے بھی مسلمانوں کو یہ پیغام جائے گا کہ ہم اس چیز کو پسند نہیں کرتے کہ مسلمان ہمارے ملک میں آئیں، انہی دلائل کی وجہ سے ہم اس قانون کے عملی ہونے سے پریشان ہیں، کیونکہ یہ قانون امریکیوں کو امن و امان فراہم کرنے سے زیادہ دہشتگردوں کو نئی افرادی قوت کی بھرتی میں مدد کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 604994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش