QR CodeQR Code

حافظ سعید کو 6 ماہ کیلئے نظر بند کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب

30 Jan 2017 22:41

جماعۃ الدعوۃ کی مرکزی قیادت جامعہ قادسیہ لاہور میں موجود ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ سعید کو 6 ماہ کیلئے نظر بند کیا گیا ہے، انکی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو ایک بار پھر لاہور میں نظربند کر دیا گیا ہے۔ حافظ سعید کو جامع قادسیہ چوبرجی میں نظربند کیا گیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حافظ محمد سعید کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا گیا، جماعت الدعوۃ کے خلاف بعض انتظامی اقدامات پر غور شروع کر دیا گیا، حافظ سعید کو نظربندی کے بارے میں زبانی اطلاع دے دی گئی، جماعۃ الدعوۃ کی مرکزی قیادت جامعہ قادسیہ میں موجود ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ سعید کو 6 ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا ہے، ان کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ حافظ سعید کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف پورے ملک میں کوئی مقدمہ درج نہیں، پاکستان کا دفاع یا کشمیر کا ذکر جرم ہے، تو یہ جرم کرتے رہیں گے، مرنے تک پاکستان کا دفاع کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کیطرف سے پاکستان کیخلاف پابندیوں کا عندیہ دیئے جانے کے فوری بعد پنجاب حکومت نے جماعۃ الدعوۃ کیخلاف اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے، کیونکہ جماعۃ الدعوۃ امریکہ کی نظروں میں دہشت گرد تنظیم ہے۔


خبر کا کوڈ: 605028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/605028/حافظ-سعید-کو-6-ماہ-کیلئے-نظر-بند-کیا-گیا-ہے-محکمہ-داخلہ-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org