0
Monday 30 Jan 2017 23:05

لیاری ایکسپریس وے منصوبے کے راستے میں آنیوالے مکانات گرانے کا سلسلہ جاری

لیاری ایکسپریس وے منصوبے کے راستے میں آنیوالے مکانات گرانے کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لیاری ایکسپریس وے منصوبے کی تکمیل کے راستے میں آنے والے مکانات مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، علاقہ مکین جائز معاوضہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے کے دوسرے حصے کی تعمیر کے راستے میں آنے والے مکانات مسمار کئے جا رہے ہیں، جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں، راستے میں آنے والے مکانات کے رہائشیوں نے گھر خالی کرنے سے انکار کر دیا، مکینوں کا کہنا ہے کہ مناسب معاوضہ اور نہ ہی متبادل جگہ دی جا رہی ہے، پچاس سال سے آباد ہیں، جائز رقم نہیں دی جا رہی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سائٹ کہتے ہیں کہ صرف لیز مکینوں کو پیسے دیئے جا رہے ہیں، لیاری ایکسپریس وے کا دوسرا حصہ ماڑی پور سے سہراب گوٹھ تک جائے گا، انتظامیہ پندرہ دنوں میں راستے سے تمام مکانات گرا دے گی۔
خبر کا کوڈ : 605034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش