0
Monday 30 Jan 2017 23:27

انٹیلی جنس کیساتھ ملکر مسلسل سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز جاری رکھیں، ناصر خان درانی

انٹیلی جنس کیساتھ ملکر مسلسل سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز جاری رکھیں، ناصر خان درانی
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کی زیر صدارت پشاور میں ضلعی پولیس افسروں کا ایک اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی پیز ہیڈ کوارٹرز، سپیشل برانچ، انویسٹی گیشن، آپریشنز، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور صوبہ بھر کے ضلعی پولیس افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ حال ہی میں صوبائی اسمبلی کے پاس کردہ پولیس ایکٹ 2017ء کے چیدہ چیدہ نمایاں نقاط کے بارے میں اپنے اپنے اضلاع کی عوام اور منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھیں اور اس کی اصلی روح کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ آئی جی پی نے شرکاء پر زور دیا کہ نیا تاریخی قانون جو اچھی طرز حکمرانی کے حوالے سے حقیقی تبدیلی کا آئینہ دار ہے، کے ثمرات اچھی پولیسنگ کی صورت میں عوام تک پہنچنا چاہیئے۔

ضلعی پولیس افسروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ غیر محفوظ مقامات یعنی جیولری شاپس، بینکوں وغیرہ اور حساس مقامات، تعلیمی اداروں بشمول وفاقی اداروں کا معائنہ کرکے ان کی سکیورٹی کا جائزہ لیں اور سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلسل سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انہیں صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی انجنیئروں کے تحفظ کیلئے فُول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے اور جامع حکمت عملی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پی نے ضلعی پولیس افسروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ تنازعات کے حل اور پبلک لیزان کونسلوں کی کارکردگی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیں اور اسے عوام کی وابستہ توقعات کے مطابق بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 605036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش