QR CodeQR Code

برطانیہ کا الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولنے سے انکار

31 Jan 2017 12:44

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان الطاف حسین کیخلاف کیس دوبارہ کھلوانا چاہتا ہے، تو اسے اس کیلئے اپیل کیساتھ ٹھوس شواہد بھی پیش کرنا ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کیس دوبارہ کیس کھلوانا چاہتی ہے تو ٹھوس شواہد پیش کرے۔ تفصیلات کے مطابق لندن پولیس نے کہا ہے کہ اگر پاکستان الطاف حسین کے خلاف کیس دوبارہ کھلوانا چاہتا ہے، تو اسے اس کیلئے اپیل کے ساتھ ٹھوس شواہد بھی پیش کرنا ہوں گے، اس سے پہلے پاکستانی وزارت داخلہ نے برطانوی محکمہ داخلہ کو مراسلہ بجھوایا تھا، جس میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور یہ مقدمہ دوبارہ کھولنے کی درخواست کی تھی، جبکہ پاکستان نے برطانیہ سے یہ بھی کہا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف جو شواہد ملے ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ بھی شیئر کئے جائیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن پولیس صرف عوامی مفاد کی بنیاد پر کیس پھر سے شروع کر سکتی ہے، لیکن اس کیلئے اسے نئے شواہد اور دلائل چاہیئں ہوں گے۔ پاکستان کے پاس اب یہ راستہ ہے کہ برطانیہ کے پولیس شکایتی کمیشن سے رابطہ کرے اور وہیں کے وکلاء کی خدمات حاصل کرکے خود یہ مقدمہ لڑے۔ واضح رہے کہ برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تقریباً 4 سال تک بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیں، اکتوبر 2016ء میں یہ کیس ختم کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 605149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/605149/برطانیہ-کا-الطاف-حسین-کیخلاف-منی-لانڈرنگ-کیس-دوبارہ-کھولنے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org