QR CodeQR Code

مالاکنڈ، مسافر گاڑیاں ٹکرا کر کھائی میں جا گریں، 11 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی

31 Jan 2017 19:50

ٹاپ کے مقام پر دو بسوں میں خوفناک تصادم ہوا، پشاور سے بٹ خیلہ جانیوالی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنیوالی بس ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد سینکڑوں فٹ دور کھائی میں جا گریں، لیویز کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


اسلام ٹائمز۔ مالاکنڈ کے قریب دو مسافر بسیں ٹکرا کر سینکڑوں فٹ کہری کھائی میں جا گریں، جس کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاپ کے مقام پر دو بسوں میں خوفناک تصادم ہوا۔ پشاور سے بٹ خیلہ جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنیوالی بس ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد سینکڑوں فٹ دور کھائی میں جا گریں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا۔ لیویز کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر پشاور ریفر کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 605308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/605308/مالاکنڈ-مسافر-گاڑیاں-ٹکرا-کر-کھائی-میں-جا-گریں-11-افراد-جاں-بحق-جبکہ-5-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org