0
Tuesday 31 Jan 2017 21:01

دہشتگردوں کیخلاف کی جانیوالی کارروائیوں سے پاکستان کی سنجیدگی کا پتہ چلے گا، بھارت

دہشتگردوں کیخلاف کی جانیوالی کارروائیوں سے پاکستان کی سنجیدگی کا پتہ چلے گا، بھارت
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سربراہ حافظ محمد سعید اور ان کے 4 ساتھیوں کی نظر بندی کے حکومتی فیصلے پر بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہونے والی کارروئیوں کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستانی حکومت اس معاملے میں کتنی سنجیدہ ہے؟ تھر پارکر دہشت گردی میں شامل دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی ہی پاکستانی سنجیدگی کو واضح کرے گی۔ بھارتی نیوز چینل کے مطابق انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے حافظ محمد سعید اور ان کے 4 ساتھیوں کی نظر بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کی نظر بندی، جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو زیر نگرانی رکھنے والی نہ صرف خبریں دیکھی ہیں بلکہ پاکستانی حکومت کا نوٹیفکیشن بھی دیکھا ہے۔

جس میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں انسداد دہشت گردی کے شیڈول 2 میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کو جس طرح نظر بند کیا گیا ہے، اس طرح کی کارروائیاں ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔ بھارت نے ہمیشہ تمام دہشت گرد تنظیموں اور افراد کو موثر قانون سازی کے ذریعے تمام رکن ممالک میں محدود کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق دہشت گرد تنظیموں پر سختی کرتے ہوئے پابندیوں کے دائرے میں لانے کی کوشش کی ہے۔ وکاس سوراپ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی نیت کے بارے میں ان کی طرف سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے واضح ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 605315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش