QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھی بولنے والا ہے اس لئے گورنر سندھ اردو بولنے والا ہونا چاہیے، ایم کیو ایم

31 Jan 2017 22:41

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے میڈیا کو بتایا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی پر ایم کیو ایم سے مشاورت نہیں کی گئی، نئے گورنر شہری سندھ کی نمائندگی نہیں کرتے، انکا نام ایم کیو ایم نے نہیں دیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نئے گورنر سندھ محمد زبیر کی تقرری پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور متحدہ رہنما خواجہ اظہار نے کراچی میں میڈیا کو بتایا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی پر ایم کیو ایم سے مشاورت نہیں کی گئی، نئے گورنر شہری سندھ کی نمائندگی نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کا نام ایم کیو ایم نے نہیں دیا۔ خواجہ اظہار نے تجویز دی کہ وزیراعلیٰ سندھی بولنے والا ہے، اس لئے گورنر سندھ اردو بولنے والا ہونا چاہیے۔ خواجہ اظہار نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی میں ہماری خواہش کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔


خبر کا کوڈ: 605345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/605345/وزیراعلی-سندھی-بولنے-والا-ہے-اس-لئے-گورنر-سندھ-اردو-ہونا-چاہیے-ایم-کیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org