0
Tuesday 31 Jan 2017 23:22

سرکار دو عالم (ص) کی معرفت حاصل کرنا اولین فرض ہے، علامہ عون نقوی

سرکار دو عالم (ص) کی معرفت حاصل کرنا اولین فرض ہے، علامہ عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ سرور کائنات خاتم النبین (ص) کو قدرت نے پاک صلبوں میں رکھا اور نورانی حیثیت عطاء فرمائی، لہٰذا آپ (ص) کی معرفت حاصل کرنا ہر مسلمان پر اولین فرض ہے۔ یہ بات معروف عالم دین علامہ محمد عون نقوی نے حبیب بینک ورکرز فرنٹ سی بی اے کی جانب سے گلشن اقبال میں منعقدہ سالانہ جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلسے سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضور پاک (ص) نے سب سے زیادہ زور مزدوروں کے حقوق پر دیا، حق لینے کے ساتھ ساتھ فرض کو بھی ادا کرنا ضروری ہے، آپ (ص) کی سیرت طیبہ اپنا کر ہر انسان دین و دنیا کے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ بانی و سرپرست ورکرز فرنٹ حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ سیرت پاک (ص) کا ہر پہلو ہمارے لئے ہدایت ہے۔ مشیر خان نے کہا کہ حضور پاک کا گھرانا ہر دور میں راہ ہدایت کا امین ہے۔ صدر ورکرز فرنٹ حاجی یعقوب نے کہا کہ سالانہ جلسہ کارکنوں میں ہمت و دین سے لگاؤ پیدا کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 605359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش