QR CodeQR Code

حافظ سعید محب وطن، مظلوم کشمیریوں کے حقیقی ترجمان اور عالم اسلام کے ہیرو ہیں، ابتسام الٰہی ظہیر

1 Feb 2017 17:33

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہل حدیث رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے امریکی ڈکٹیشن پر بھارت کو خوش کرنے کے لیے حافظ محمد سعید کو نظر بند کیا ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، جمعیت اہلحدیث پنجاب کے صوبائی امیر مولانا شیخ سلیم الرحمن، اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صوبائی نائب صدر محمد عاصم بخاری، فیصل آباد کے ضلعی صدر حافظ عمران بھٹی، اہلحدیث اتحاد کونسل کے چیئرمین قاری محمد حنیف بھٹی نے فیصل آباد میں حافظ محمد سعید کی نظر بندی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید نے ملکی دفاع، مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کرنے کے لیے حقیقی کردا ر ادا کیا ہے اور ان کی فلاحی خدمات کو پوری دنیا جانتی ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہل حدیث رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے امریکی ڈکٹیشن پر بھارت کو خوش کرنے کے لیے حافظ محمد سعید کو نظر بند کیا ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی وزیر قانون کے مطابق حافظ سعید کی نظر بندی فی الحال 90 دنوں کے لیے ہے، نظربند اور گرفتار ہونیوالے افراد کو فورتھ شیڈویل میں بھی شامل کرلیا گیا ہے، جماعت الدعوۃ کی تمام سرگرمیوں کو چیک کیا جائے گا، جماعت الدعوۃ کو دیے گئے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کردیے گئے ہیں، پہلے بھی حافظ سعید کو نظر بند کیا گیا، مگر اس وقت کی وفاقی حکومت نے کوئی شواہد پیش نہیں کیے، وفاقی حکومت نے کہا کہ انہیں آگے سے شواہد پیش نہیں کیے گئے، اس لیے حافظ سعید ہائی کورٹ سے چھوٹ گئے۔


خبر کا کوڈ: 605552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/605552/حافظ-سعید-محب-وطن-مظلوم-کشمیریوں-کے-حقیقی-ترجمان-اور-عالم-اسلام-ہیرو-ہیں-ابتسام-ال-ہی-ظہیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org