QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف جامعات میں ریلیاں نکالے گی

1 Feb 2017 19:36

پروفیشنل ادارہ جات کے اجلاس سے خطاب میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد عباس نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند کریں، کیونکہ پڑھا لکھا طبقہ جب تک کشمیر کے معاملے پر آگے نہیں آئیگا، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن 5 فروری کو شہر بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائے گی، اس سلسلے میں جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، وفاقی جامعہ اردو اور داﺅد یونیورسٹی میں یومِ یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی، اس بات کا فیصلہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری کے زیرِ صدارت پروفیشنل ادارہ جات کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یومِ یکجہتی کشمیر پر مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اور اس سلسلے میں شہر بھر میں بھرپور تشہیری مہم چلائی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد عباس نے کہا کہ ریلیوں کے انعقاد کا مقصد کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند کریں، تاکہ کشمیری عوام کو ان کے حقوق دلوائے جا سکیں، کیونکہ پڑھا لکھا طبقہ جب تک کشمیر کے معاملے پر آگے نہیں آئے گا، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو سکتا۔


خبر کا کوڈ: 605598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/605598/ا-ئی-ایس-او-کراچی-5-فروری-یوم-یکجہتی-کشمیر-کے-موقع-پر-مختلف-جامعات-میں-ریلیاں-نکالے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org