0
Wednesday 1 Feb 2017 21:06

سعودی عرب نے امریکی صدر کی اسلامی ممالک پر پابندی کی حمایت کردی

سعودی عرب نے امریکی صدر کی اسلامی ممالک پر پابندی کی حمایت کردی
اسلام ٹائمز۔ یو اے ای کے بعد سعودی عرب نے بھی امریکی صدر کے7 مسلم ممالک پر امریکہ میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کی حمایت کردی، سعودی وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندی کے حکم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق ہے۔ سعودی وزیر تیل خالد الفلیح کا کہنا ہے کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق ہے، لوگوں کی مشکلات وقت کے ساتھ ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری آئے گی، جب خالد الفلیح سے پوچھا گیا کہ اگر صدر ٹرمپ اپنے وعدے کہ مطابق سعودی عرب سے تیل خریدنا بند کر دیں تو کیا ہوگا، تو وزیر تیل نے جواب دیا کہ یہ دھمکی حقیقت میں نہیں بدلے گی۔ صدر ٹرمپ کے اقدامات کی تعریفیں کرتے ہوئے خالد الفلیح نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کا فوسل فیول کی جانب مثبت نکتہ نظر رکھنے کو سراہتے ہیں اور کہا کہ یہ سابق صدر اوباما کے غیرحقییقی پالیسیوں سے بہتر ہے اور اس کی مدد سے امریکہ اور سعودی عرب کی معاشیات کو مشترکہ فائدہ ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 605632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش