0
Thursday 2 Feb 2017 13:32

گلگت، دیامر پولیس کی کامیاب کارروائی، تین تخریب کار اسلحہ سمیت گرفتار

گلگت، دیامر پولیس کی کامیاب کارروائی، تین تخریب کار اسلحہ سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ دیامر پولیس گلگت بلستتان نے بروقت کارروائی کرکے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پولیس نے کامیاب کارروائی کے ذریعے دہشتگردوں سے جدید اسلحہ سمیت ایمونیشن کی بھاری مقدار برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اسلحہ علاقے میں دہشت گردی کی غرض سے جمع کیا گیا تھا۔ ملزمان سے دوران تفتیش نشاندہی پر منشیات کی بڑی مقدار بھی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ہونے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور ایکٹ امتناع منشیات کے تحت دو علیحدہ مقدمات تھانہ سٹی میں درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیامر پولیس نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملنگ منڈی چلاس بازار میں ناکہ بندی کرکے تین دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و کارتوس برآمد کرکے ملنگ جان ولد اکبر خان، سردار علی ولد ملنگ جان ساکنان امان کوٹ مینگورہ سوات اور امام ہادی ولد گوجو ساکن تھور کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے اسلحوں میں 16 خودکار و نیم خود کار ہتھیار سمیت 178 کارتوس اور 3000 گرام چرس شامل ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی چلاس میں دو مقدمات درج کر لیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 605697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش